اشاعت کے باوقار 30 سال

پی کے فلم کی 7 بڑی غلطیاں جو کوئی نوٹ نہیں کر سکا

پی کے فلم کی 7 بڑی غلطیاں جو کوئی نوٹ نہیں کر سکا

ممبئی: سال 2014 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم پی کے نے عوام سے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔ اس فلم میں بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی لاجواب اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دل جیت لئے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس فلم میں 7 ایسی بڑی غلطیاں کی گئیں جو دیکھنے والوں نے نہ کبھی نوٹ کیں اور نہ ہی کبھی ان کی طرف دھیان دیا۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ سال 2014 کی بلاک بسٹر فلم پی کے میں کون سی 7 بڑی غلطیاں کی گئی ہیں۔ آپ نے اس بات کو تو نوٹ کیا ہو گا کہ اسپیس شپ ہر بار راجستھان میں ہی لینڈ کرتی تھی لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی گئی کہ اسپیس شپ کی لینڈنگ صرف راجستھان میں ہی کیوں؟ کسی اور کھلے علاقے یا میدان کا استعمال بھی تو کر سکتے تھے۔ فلم میں پی کے کو یہ بات بہت ہی جلد سمجھ آ گئی کہ زمین پر لوگ جب بھی پبلک میں جاتے ہیں تو کپڑے لازمی پہنتے ہیں تو اس نے رنبیر کو یہ بات کیوں نہ بتائی؟ فلم کے اختتام میں دکھایا گیا ہے کہ پی کے نے جگو (انوشکا شرما) کی تمام الفاظ کی ریکارڈنگ کی ہوئی ہے حالانکہ پوری فلم میں ایسا کہیں نہیں دکھایا گیا کہ پی کے ریکارڈنگ کر رہا ہو۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں فلم میں یہ دکھایا گیا کہ پی کے کو کوئی بھی بات جاننے کے لئے اس شخص کو چھونا لازمی ہے تو پی کے نے یہ کیسے جان لیا کہ جو خط بچے نے جگو کو دیا وہ دراصل سرفراز کا نہیں بلکہ کسی اور کا تھا؟ اس خاتون کے ذریعے پی کے نے بھوجپوری زبان تو سیکھ لیکن پوری مووی میں اسے دوسرے بھی کئی لوگوں کو چھوتے ہوئے دکھایا ہے تو اس نے اور مختلف کام کیوں نہیں سیکھے جیسے ہم انسان بھی دیکھ دیکھ کر سیکھ جاتے ہیں؟ فلم میں پی کے کہیں بھی ہوتا تھا ہمیشہ اسے حوالدار نئی دہلی پولیس اسٹیشن میں ہی کیوں لے کر جاتا تھا؟ شہر میں تو کئی تھانے ہوتے ہیں تو پھر ہمیشہ ایک ہی تھانہ کیوں؟۔

loading...