اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

نئی دہلی نے شرمناک اعزاز اپنے نام کر لیا

نئی دہلی نے شرمناک اعزاز اپنے نام کر لیا

نیویارک: بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت کا داغدار چہرہ پھر دنیا کے سامنے آ گیا، دارالحکومت نئی دہلی نے جنسی تشدد کے حوالے سے دنیا کے بدترین شہر کا شرمناک اعزاز اپنے نام کر لیا جبکہ برازیل کا شہر ساؤپالو بھی نئی دہلی سے پیچھے نہیں رہا۔ خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے حوالے سے تھامسن روئٹرز فانڈیشن کا ایک نیا سروے منظر عام پر آیا ہے، جس میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور برازیل کا شہر سا پاولو کو دنیا کے بدترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دسمبر دو ہزار بارہ میں نئی دہلی کی ایک مسافر بس پر سفر کرنے والی ایک لڑکی کو انتہائی سفاکانہ انداز میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے چلتی بس سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی تھی۔ تئیس سالہ طالبہ کی موت کے بعد دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک نئی جدوجہد کا آغاز ہوا تھا۔ ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر نکلتے ہوئے تمام ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد بھارت میں صنفی مساوات کے لیے نئے قانون بنائے گئے، جنسی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا لیکن ان تمام تر کوششوں کے باوجود چھبیس ملین کی آبادی والا شہر نئی دہلی ریپ کیپیٹل ہونے کا داغ نہیں دھو پایا۔ خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے حوالے سے مشہور انیس مختلف شہروں میں نئی دہلی اور ساؤ پالو پہلے نمبر پر ٹھہرے ہیں۔ بھارت میں یو این ویمن کی سربراہ ربیکا رائشمان کے بقول میں رائے پر مبنی ان نتائج سے بالکل حیران نہیں ہوں۔ گزشتہ چند برسوں میں جنسی تشدد کے حوالے سے نئی دہلی اور سا پالو کو میڈیا پر کافی زیادہ توجہ ملی ہے۔ اس خاتون سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دونوں شہروں میں جنسی تشدد ایک حقیقت ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی اعداد و شمار موجود نہیں ہے، جن سے یہ معلوم ہو کہ ان شہروں میں جنسی حملوں کے واقعات دیگر شہروں کے حوالے سے زیادہ ہیں۔ اسی رپورٹ میں جنسی تشدد کے حوالے سے مصر کا دارالحکومت قاہرہ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد میکسیکو سٹی اور ڈھاکا کا نمبر آتا ہے۔ جنسی حملوں کے حوالے سے اس رپورٹ میں جاپان کے شہر ٹوکیو کو خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

loading...