اشاعت کے باوقار 30 سال

سینیئر سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی

سینیئر سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی

کولمبو، لاہور : سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اْپل تھارنگا کی جانب سے پاکستان جانے سے معذرت کرنے کے بعد اب دیگر سینئر بھی پاکستان آنے سے کترانے لگے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کپتان اْپل تھارنگا کے علاوہ اب ان میں دنیش چندیمل، لستھ ملنگا اور انیجلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کو سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان جا کر میچ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کھلاڑیوں نے سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان جانے سے معذرت کر لی ہے۔ سری لنکن ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم نہیں بننا چاہتے تھے اور ان کی ترجیح تھی کہ پہلے دوسری ٹیمیں وہاں جا کر کھیلیں۔ 2009 میں پاکستان کے دورے پر جانے والی سری لنکن ٹیم پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سری لنکن ٹیم نے پاکستان جانے کی حامی بھری ہے۔ سری لنکا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں 'سخت ترین سکیورٹی اقدامات پر مکمل مطمئن' ہے اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تفصیلی جائزے کے بعد پاکستان کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے مابین ایک ٹی ٹوینٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کھلاڑیوں کے فیصلے کے بعد سری لنکن بورڈ متبادل کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم کا اعلان کرے گا۔ اطلاعات ہیں کہ تھیسرا پریرا کو سری لنکن ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے گا۔سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی اپنی ٹیم کے ساتھ لاہور جائیں گے۔

loading...