اشاعت کے باوقار 30 سال

لاہور میں پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹکٹس کے قیمتوں کا اعلان

لاہور میں پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹکٹس کے قیمتوں کا اعلان

لاہور : لاہور میں پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹکٹس کے قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں 29 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لئے رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پی سی بی نے میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے میچ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ جب کہ پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میچ کے لئے جاوید میانداد، راجاز، عبدالقادر، عبدلحفیظ کاردار انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 1500 روپے، عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 3 ہزار روپے جب کہ وسیم اکرم انکلوڑر کے ٹکٹوں کی قیمت 5 ہزار روپے ہو گی۔

loading...