اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بنگلورو میں بارشوں کا 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بنگلورو میں بارشوں کا 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بنگلور: بھارتی شہر بنگلورو میں شدید بارشوں سے 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ حادثات میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں اب تک ایک ہزار 620 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس سے بارشوں کا 115 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے جب کہ 2005 میں ایک ہزار 606 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکارڈ توڑ بارش سے کئی علاقے زیر آب آ گئے اور مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی علاقے زیر آب آنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

loading...