اشاعت کے باوقار 30 سال

نامور فلمساز، ہدایت کار اور اداکار لیکھ ٹنڈن چل بسے

نامور فلمساز، ہدایت کار اور اداکار لیکھ ٹنڈن چل بسے

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو کیرئیر کا پہلا بریک دینے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز لیکھ ٹنڈن انتقال کر گئے۔ بالی ووڈ کو جھک گیا آسماں، دوراہیں اور آم راپالی جیسی شاندار فلمیں دینے والے نامور فلمساز، ہدایت کار اور اداکار لیکھ ٹنڈن 88 برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کا انتقال گزشتہ شام 5 بج کر 38 منٹ پران کی رہائش گاہ پرہوا، لیکھ ٹنڈن طویل عرصے سے بیمار تھے۔ پورا بالی ووڈ لیکھ ٹنڈن کی موت پر افسردہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ڈراما سیریل فوجی سے کیا تھا لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہیں پہلے فوجی نہیں بلکہ ڈراما سیریل دو دریا کی پیشکش ہوئی تھی اور یہ پیشکش ہدایت کار و فلمساز لیکھ ٹنڈن نے کی تھی، شاہ رخ خان اس ڈرامے میں کام کرنے کی ہامی بھی بھر چکے تھے لیکن کسی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہو گئی اور ڈراما سیریل فوجی، دو دریا سے پہلے نشر ہو گیا۔ سال 2000 کے بعد لیکھ ٹنڈن نے ہدایت کاری کے ساتھ اداکاری بھی کی اور شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم سوا دیس، چنائی ایکسپریس اور عامر خان کے ساتھ فلم رنگ دے بسنتی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ پوری بالی ووڈ انڈسٹری لیکھ ٹنڈن کی موت پر افسردہ ہے، اداکارہ شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ لیکھ ٹنڈن بہت اچھے انسان تھے مجھے ان کی موت کا افسوس ہے۔

loading...