اشاعت کے باوقار 30 سال

دبئی ایئرپورٹ پر 10 سیکنڈ میں امیگریشن مکمل

دبئی ایئرپورٹ پر 10 سیکنڈ میں امیگریشن مکمل

دبئی : دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی 10 سیکنڈ میں مکمل کرلی جائے گی غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کو سیکیورٹی راہداری یا الیکٹرونک گیٹ سے گزرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ائیرپورٹ پر نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے مسافر کے چہرے یا قرنیہ کے ذریعے امیگریشن کی کارروائی لمحوں میں ہوجائے گی۔ امیگریشن کی کارروائی کے لئے ایئرپورٹ حکام مچھلی کی سرنگ تیار کرین گے جو 80 کیمروں سے آراستہ ہو گی۔ مختلف زاویوں سے کیمرے نصب کئے جائیں گے اور مسافر کے پلک جھپک ایکشن کے دوران ہی امیگریشن کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2018ء کے موسم گرما کے اختتام پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 3 میں یہ منصوبہ نافذ کیا جائے گا جب کہ 2020 ء تک اس منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

loading...