اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی۔ آگ کے پھیلنے کے باعث مزید ایک لاکھ افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو تیز ہواؤں نے اور بھڑکا دیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، جس کے لیے طیاروں کا بھی استعمال ہو رہا ہے۔ آگ کے باعث کئی علاقوں میں پوری کی پوری آبادیاں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ خطرے کے پیش نظر گزشتہ روز مزید ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے۔ آگ سے ہلاکتوں کی تعداد اڑتیس ہو گئی ہے، جس کے باعث اسے کیلی فورنیا کی تاریخ میں سب سے تباہ کن آگ کہا جا رہا ہے۔ انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا شکار علاقوں میں زخمیوں اور ممکنہ طور پر جلے ہوئے افراد کی نعشوں کی تلاش جاری ہے۔ یہ ٹیمیں اب ایسے علاقوں تک پہنچ رہی ہیں، جہاں پہلے آگ کی وجہ سے داخل ہونا ناممکن تھا۔اس تلاش کے ساتھ ساتھ مسلسل پھیلتی آگ کے رقبے کو کنٹرول کرنے پر بھی ترجیحی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔ بظاہراب تک اس میں اب تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ ریاست کے شمالی حصے میں اس آگ کو لگے7 دن ہو گئے ہیں جس کے سبب تقریباً نوے ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مکانات جل چکے ہیں۔ آگ اس وقت سترہ مختلف مقامات پر لگی ہوئی ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے نو ہزار سے زائد فائر فائٹرز جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ایک ہزار سے زائد فائر انجن مسلسل پانی کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فضا سے بھی ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر پانی اور آگ بجھانے والے مادے پھینک رہے ہیں۔ کئی رضاکار بھی آگ بجھانے والے عملے کے ساتھ شامل ہیں۔وسیع پیمانے پر پھیلی اس آگ پر قابو پانے کے لیے امریکی ریاستوں نیواڈا، واشنگٹن، اڈاہو، مونٹانا، نیو میکسیکو اور اوریگن سمیت کئی دوسری ریاستوں کے فائر بریگیڈز کیلیفورنیا پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور کینیڈا سے بھی آگ پر قابو پانے کے ماہرین اور فائر فائٹرز کیلیفورنیا پہنچ گئے ہیں۔کیلیفورنیا کے ایمرجنسی آپریشنز کے انچارج مارک گیلارڈوچی کا کہنا ہے کہ ابھی آگ سے پیدا ہنگامی صورت حال ختم نہیں ہوئی ہے۔ حکام اور دیگر افراد اس آگ کی شدت سے پریشان ہیں کیونکہ اس کا رْخ مسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔ تیز ہوا جس طرف رخ کرتی ہے، آگ کے شعلے اْسی جانب لپک جاتے ہیں۔

loading...