اشاعت کے باوقار 30 سال

واٹس ایپ نے اپنا نیا ورژن متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے اپنا نیا ورژن متعارف کرا دیا

کراچی: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب کاروباری افراد کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے ورژن کو ’’واٹس ایپ بزنس‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں بزنس کے حوالے سے 6 نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ واٹس ایپ بزنس ابھی تک بیٹا موڈ پر ہے اور اس ایپ کے بیٹا ٹیسٹر ہی اسے گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اگر آپ بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں کیوں کہ اس ایپ کی ’اے پی کے‘ فائل بھی دستیاب ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ’واٹس ایپ بزنس‘ کیا ہے اور یہ واٹس ایپ کے اصل ورژن سے کیوں اور کیسے مختلف ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کے صارف ہیں تو یہ بات بخوبی جاتنے ہوں گے کہ واٹس ایپ پر آپ صرف موبائل نمبرز ہی ایڈ کر سکتے ہیں لیکن ’واٹس ایپ بزنس‘ میں لینڈ لائن نمبرز محفوظ کرنے کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ از خود دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے یعنی اگر آپ کسی کے مسیج کا فوری جواب دینا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث ایسا کرنے سے قاصر ہیں تو اس میں ایک آپشن موجود ہے جس کے ذریعے آپ کا جواب خود بخود پیغام بھیجنے والے تک پہنچ جائے گا جب کہ آپ اپنے جوابات آئندہ کچھ گھنٹوں یا دن کے لیے شیڈول بھی کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے اصل ورژن میں آپ موصول کیے گئے یا بھیجے گئے پیغامات کے اعداد و شمار نہیں دیکھ سکتے مگر ’واٹس ایپ بزنس‘ میں اس فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

loading...