اشاعت کے باوقار 30 سال

فواد خان کی اہل خانہ کے ساتھ تصاویر وائرل

فواد خان کی اہل خانہ کے ساتھ تصاویر وائرل

کراچی: پاکستان کے چاکلیٹی رومانٹک ہیرو فواد خان ویسے تو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’مولا جٹ 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال میں فواد خان پیپسی کے گانے میں بھی نظر آئے تھے، تاہم اب ان کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ فیشن ویک کے دوران لی گئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ زندگی گلزار ہے فیم کی اہلیہ صدف فواد خان نے’ لوریل پی ایف ڈی سی فیشن ویک 2017‘ میں پہلی بار اپنے ڈزائن کردہ ملبوسات پیش کیے۔ پی ایف ڈی سی فیشن ویک سے ڈیبیو کرنے والی صدف کنول نے فیشن ویک میں اپنی کمپنی کے ’ایلائنا‘ برائڈل کلیکشن کے ڈزائن پیش کیے۔ خیال رہے کہ ایلائنا صدف اور فواد خان کی چھوٹی بیٹٰی ہیں، جب کہ ان کا ایک بیٹا ایان بھی ہے۔ صدف فواد خان ’سلک‘ اور ’ایس آر کے‘ برائڈل نامی فیشن ڈزائننگ کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں، جن کی مصنوعات پہلی بار پی ایف ڈی سی فیشن ویک میں پیش کی گئیں۔ صدف فواد خان کی مصنوعات کی نمائش میں شوبز شخصیات سمیت فیشن اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ فیشن ویک کے دوران اہل خانہ کے ساتھ فواد خان کی کھینچی گئی تصاویر وائرل ہو گئیں، جنہیں متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔ تصاویر میں فواد خان کو اپنی بیٹی ایلائنا، بیٹے ایان اور اہلیہ صدف کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فواد خان نے بازوؤں میں اپنی خوبصورت شہزادی کو تھامے رکھا ہے، جب کہ ان کا بیٹا ایان والدین کے آگے کھڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تصاویر میں نہ صرف فواد خان کی اہلیہ بلکہ چاکلیٹی ہیرو خود بھی پرکشش دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ ان کی بیٹی سب سے ذیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

loading...