اشاعت کے باوقار 30 سال

سابق وزیر اعظم نے (ن) لیگ کو خیرباد کہہ دیا

سابق وزیر اعظم نے (ن) لیگ کو خیرباد کہہ دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے (ن) لیگ کو خیرباد کہہ دیا، چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور پھر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی تھی، گزشتہ دنوں میر ظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی میں نواز شریف پر سخت تنقید کی تھی۔ جمعرات کے روز انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد وہ اپنے آبائی حلقے میں پہنچ گئے اور دوستوں اور کارکنوں سے مشاورت شروع کر دی جس کے بعد وہ چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

loading...