اشاعت کے باوقار 30 سال

مخالفین ذہین نشین کر لیں سیاست کے 101 گُر جانتا ہوں

مخالفین ذہین نشین کر لیں سیاست کے 101 گُر جانتا ہوں

سانگلہ ہل: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین ذہین نشین کر لیں سیاست کے 101 گُر جانتا ہوں ہم پہلے کسی کو کچھ نہیں کہتے باز نہ آنے والے کو کچھ نہ کچھ سبق تو دینا پڑتا ہے، یہ حقیقت ہے جو تڑپنا جانتا ہو وہ تڑپانا بھی جانتا ہے، الزامات اور جھوٹ کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے ملکی استحقام اور عوامی خدمت ہمارا مشن ہے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن سانگلہ ہل کے رہنما ملک محمد حنیف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا حکومت کے ہر کام میں بے جا طور پر رکاوٹ ڈالنا اور بلاجواز تنقید کرنا مخالفین نے وطیرہ بنا رکھا ہے، اب نیب کے نئے چیئرمین پر بھی تنقید کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے ملک کے اندر بدامنی پھیلانے کی سیاست کسی طرح بھی اچھا اور مناسب قدم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اور ہم اپنے خلاف بنائے گئے کیسوں کا بھی ہر لحاظ سے سامنا کریں گے، کسی کو بھی ان کیسوں کے متعلق بے جا بحث کرنا اچھا نہیں، پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، میاں محمد نواز شریف کے دورِ حکومت میں مکمل ہونے والے ملک و قوم کے مفادات کے منصوبے پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مخالفین نے پہلے موٹروے پھر میٹرو بس پر خوب تنقید کی تھی لیکن آج ملک بھر کے لاکھوں عوام ان سے مستفید ہو رہے ہیں اسی طرح اورنج ٹرین کا منصوبہ اور موٹر سائیکل ایمرجنسی سروس بھی پاکستان کی تاریخ میں ن لیگ کا ہی سنہری کارنامہ کی حیثیت میں یاد رہے گا، مسلم لیگی کا رکن ہمارا سرمایہ ہیں ان کے مسائل حل کرنا ہمارا فرضِ اولین ہے۔

loading...