اشاعت کے باوقار 30 سال

پاک فوج کی بڑی کامیابی

پاک فوج کی بڑی کامیابی

راولپنڈی: پاک فوج نے 2012ء میں افغانستان سے اغواء ہونے والے 5 غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق 2012ء میں کنیڈین شہری اس کی امریکی نژاد بیوی اور 3 بچوں کو افغان دہشتگردوں نے افغانستان سے اغواء کیا تھا اور امریکہ کے خفیہ ایجنسیاں کئی سال سے اس خاندان کی تلاش میں تھیں گزشتہ روز امریکی حکام نے اطلاع دی کہ مغویوں کو افغانستان سے کرم ایجنسی منتقل کیا جا رہا ہے جس پر پاک فوج نے انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا اور تمام 5 مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے، پاک فوج کا کہنا ہے کہ تمام افراد بحفاظت ہیں پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی۔

loading...