اشاعت کے باوقار 30 سال

کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت کا حکم چیلنج کر دیا

کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت کا حکم چیلنج کر دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کا فرد جرم عائد کرنے کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔ محمد صفدر نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ سے ایک روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جو انہوں نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے دائر کی جب کہ درخواست میں وفاق، نیب اور احتساب عدالت کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہیکہ احتساب عدالت نے صرف 4 دن بعد فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی لیکن قانون کے مطابق فرد جرم کے لیے 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے لہٰذا 7 دن سے پہلے فرد جرم عائد کرنا آرٹیکل 265 سی کی خلاف ورزی ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے درخواست میں احتساب عدالت کے حکم نامے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہیکہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ایک ریفرنس ہے۔

loading...