اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

کشمیری تنظیموں کی تحریک آزادی خود مختار ہے

بیجنگ: چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دہشت گردی کو پاکستان سے منسلک کرنے کے بھارتی اقدام کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے ملک کے اندر بھی جھانکنا چاہیے، دہشت گردی کا کسی قوم یا مذہب سے تعلق نہیں ہوتا ،بھارت اگر پاکستان کو دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے تو اس کے ملک کے اندر ماؤباغیوں کی جو تحریک ہے اس پر بھی تحفظا ت پا ئے جا تے ہیں ؟۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی جانب سے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے عالمی برادری کو یہ باور کروانے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان دہشت گردی کو سپانسر کرنے والی ریاست ہے جس سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں لیکن بھارتی حکام یہ بھول چکے ہیں کہ ان کی بعض ریاستوں میں ماؤ باغیوں کی جو تحریک ہے اس کو کیا نام دیا جائے ، کیا یہ دہشت گردی نہیں؟ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا دہشت گردی سے تعلق جوڑنا غیر مناسب ہے کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور عالمی برادری بھی اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی جب پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے تو اسے اپنے ملک کے اندر بھی جھانکنا چاہیے کہ اس کی بعض ریاستوں میں جو تحریک چل رہی ہے وہ کیا ہے کیا یہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی ؟ چینی اخبار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلا س میں ایک عالمی اتفاق رائے ظاہر ہوئی ہے کہ دہشت گردی کو قومیت یا مذہب سے منسلک نہیں ہونا چاہئے، مثال کے طور پر افغانستان میں القاعدہ کے اڈے ہیں تو امریکہ سمیت کسی ملک نے افغانستان کو دہشت گرد ریاست نہیں قرار دیا ۔چینی اخبار کا کہنا تھا کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں ماؤ تحریک کے حوالے سے بھی تحفظات پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ کشمیر میں جو حریت پسندوں کی تحریک ہے اس کے بارے میں بھی آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں جب کہ کشمیر کی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے انہیں پاکستان کی جانب سے کوئی ہدایات نہیں مل رہیں اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں برسر پیکار کسی تنظیم کو براہ راست پاکستانی حکومت کنٹرول کر رہی ہے ۔اداریے میں کہا گیا ہے کہ 9/11 کے حملوں کے بعد، دہشت گردی کے خلاف بھارت کے تعاون پر زور دئے بغیر امریکہ نے پاکستان پر زور دیا کہ کشمیر میں بھارت کے مخالف عسکریت پسند گروپوں کے لئے اپنی حمایت ختم کر دیں، جن میں سے کچھ واشنگٹن نے دہشت گرد تنظیموں کے طور پر درج کیے اخبار نے کہا ہے کہ بھارت الزام تراشی کی بجائے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کام کرے تاکہ خطے کی عوام کو امن و خوش حالی مل سکے ۔