اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

جیکی چن کی بیٹی ہم جنس پرست نکلی

جیکی چن کی بیٹی ہم جنس پرست نکلی

ہانگ کانگ: معروف اداکار جیکی چن کی بیٹی ہم جنس پرست نکلی، مداحوں کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار جیکی چن کی 17 سالہ بیٹی ایٹا ہم جنس پرست نکلی۔ ایٹا نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں ایٹا کی تصویر میں ایک خاتون کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد ایٹا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 30 سالہ اینڈی کے ساتھ تعلقات استوار کئیے ہوئے ہے۔ ایٹا کے اعلان پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بہت سے مداحوں نے اس چیز کی مذمت کی جبکہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ایٹا کے اس اقدام کو سراہا۔ اس حوالے سے 17 سالہ ایٹا کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی جانب سے اس قدر حمایت پر بہت خوش ہیں۔ انہیں حیرانگی ہوئی کہ مداحوں کی کثیر تعداد نے ان کے اور ان کی گرل فرینڈ کے سوشل میڈیا اکانٹ تک رسائی حاصل کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایٹا کا کہنا تھا کہ میں مداحوں کے مثبت تاثرات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔