اشاعت کے باوقار 30 سال

آسٹریلوی ٹیم پر حملہ کرنے والے دو نوجوان گرفتار

آسٹریلوی ٹیم پر حملہ کرنے والے دو نوجوان گرفتار

گوہاٹی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارت کے شہر گوہاٹی کی پولیس نے آسٹریلوی ٹیم پر حملے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھرا شروع کر دیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی شائقین سے ہوم گراونڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اور جیت کے بعد جب آسٹریلوی ٹیم گراونڈ سے واپس ہوٹل جا رہی تھی کہ اس دوران چند افراد نے ٹیم کی بس پر پتھرا شروع کر دیا جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اورین فنچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بس کی تصویر بھی شیئر کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل جاتے ہوئے کسی نے ہماری بس پر پتھرا کیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ بنگلادیش میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھرا کیا گیا تھا جسے بعد ازاں بنگلادیشی حکام نے بچوں کی شرارت قرار دیا تھا اور ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا۔

loading...