اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

اللہ نے کامرن اکمل پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دئیے

اللہ نے کامرن اکمل پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دئیے

لاہور: اللہ سبحان تعالیٰ نے قومی کرکٹر کامرن اکمل پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دئیے ہیں اور انہیں ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔کامران اکمل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اعلان کیا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ’’الحمد اللہ۔۔۔ مجھے ایک بیٹی سے نوازا گیا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ خود کو بہت ہی خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔‘‘ کامران اکمل کی جانب سے اس اعلان کے بعد قومی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کے پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی ’’ننھی پری‘‘ کی صحت اور لمبی عمر کی دعائیں دے رہا ہے۔

loading...