اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی فوجی مرنے کے بعد بھی عزت و احترام سے محروم

بھارتی فوجی مرنے کے بعد بھی عزت و احترام سے محروم

نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے فوجی جوان مرنے کے بعد بھی عزت و احترام سے محروم ہیں۔ پے در پے فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد بھارتی فوج کے پاس تابوت کم پڑ گئے۔ اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والے سات فوجیوں کی لاشوں کو تابوتوں کے بجائے گتے کے ڈبوں میں رکھ کر لایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھوکے پیٹ فوجیوں کے ساتھ خطے میں حکمرانی کا خواب دیکھنے والے بھارت میں فوجیوں کو مرنے کے بعد بھی عزت نہ مل سکی۔ مختلف محاذوں اور حادثات میں فوجیوں کے ہلاکتوں کے بعد بھارتی فوج کے پاس لاشیں رکھنے کے لیے تابوت کم پڑنے لگے۔ فوجیوں کی میتوں کو گتے کے ڈبوں میں رکھنا شروع کر دیا گیا ہے۔ زندگی میں سوکھی روٹی، باسی پراٹھے اور سڑی ہوئی دال کھانے والے فوجی مرنے کے بعد بھی فوجی اعزاز سے محروم ہیں۔ اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر کریش میں مرنے والے سات فوجیوں کی لاشوں کو تابوت بھی نصیب نہ ہوئے میتوں کو گتے کے ڈبوں میں لایا گیا۔

loading...