اشاعت کے باوقار 30 سال

ایران میں ٹیلی گرام کی سروس بلاک کرنے کا اعلان

ایران میں ٹیلی گرام کی سروس بلاک کرنے کا اعلان

تہران: ایران میں جوڈیشل کونسل کے چیئرمین آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے اپنی بیٹی زھراء لاریجانی کے ایک اسکینڈل کے بعد اپنا غصہ ’ٹیلی گرام‘ پر نکالتے ہوئے اس ایران میں ٹیلی گرام کی سروس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ادارے کے مطابق صادق آملی لاریجانی نے الزام عاید کیا کہ اس کی بیٹی کے خلاف ٹیلی گرام پر ’شر انگیز‘ مہم چلانے والوں میں سبز انقلاب تحریک کے عناصر ملوث ہیں۔ واضع رہے کہ ایران میں ’ ٹیلی گرام ‘ صارفین کی تعداد 4 کروڑ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ٹیلی گرام کی سروس معطل ہونے کے بعد عوام میں حکومت بالخصوص جوڈیشل کونسل کے سربراہ کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جوڈیشل کونسل کے سربراہ آملی لاریجانی کی صاحبزادی زھراء لاریجانی تہران میں برطانوی سفارت خانے کے لیے جاسوسی کرتی رہی ہے۔