اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

ملتان سلطان کا شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ

ملتان سلطان کا شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ

ملتان : پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی شمولیت کے ساتھ ہی اس سال چھ ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی اور اسی سلسلے میں ملتان کو دس اکتوبر سے قبل اپنی ٹیم کے دس کھلاڑیوں کو فائنل کرنا ہے جب کہ باقی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے شعیب ملک کو حاصل کرنے اور کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ شعیب ملک لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کر چکے ہیں تاہم ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ روی بوپارہ کو قیادت سونپی گئی تھی۔ ملتان سلطان نے تین بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی لیے وہ پہلے ہی جنید خان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا چکے ہیں ،اس کے علاوہ فرنچائز کی جانب سے سہیل تنویر کو ڈائمنڈ اور محمد عرفان کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔