اشاعت کے باوقار 30 سال

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ

دبئی : دبئی ٹیسٹ کے چوتھے دن اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف اپنی ناقابل شکست شراکت داری کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ اسد شفیق اور سرفراز احمد اب تک سری لنکا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 146 رنز کی شراکت داری قائم کر چکے ہیں جو چوتھی اننگز میں 52 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد کسی بھی ٹیم کی جانب سے چھٹی وکٹ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں بنائی جانے والی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے ،اسد شفیق اور سرفراز کی اس پارٹنر شپ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے اس نمبر پر سب سے بڑا پارٹنر شپ کا 40 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑا ہے ، اس سے قبل سابق کپتان آصف اقبال اور وسیم راجہ نے 1977 میں چھٹی وکٹ کے لئے 115 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی ۔