اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

ورون دھون نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا

ورون دھون نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا

ممبئی: ایک طرف تو اداکار کو اچھی فلموں میں کام نہ کرنے کا گلہ رہتا ہے تو دوسری طرف جیسے ان کو انڈسٹری میں تھوڑا مقام ملنا شروع ہو جائے تو فن کار کچھ زیادہ ہی ہوا میں اڑنا شروع کر دیتے ہیں ،ورون دھون کے حوالے سے یہ بات کچھ متضاد نہیں ان کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے ابھی پانچ سال کاعرصہ بھی نہیں گزرا مگر ان کے معاوضے کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ نے فلم پروڈیوسرز نے پریشان کر دیا ہے ۔ 2012 سے سٹوڈنٹ آف دی ائیر سے فلمی انڈسٹری میں انٹری دینے والے ورون دھون نے جڑواں 2 کی کامیابی کے بعد اپنے معاوضے میں اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو اپنی فلم کا معاوضہ 20 کروڑ لیتے ہیں ،لیکن جڑواں 2 کے بعد انہوں نے اپنا معاوضہ 25 کروڑ تک مانگنا شروع کر دیا ۔ نوجوان اداکار کی بدری ناتھ کی دلہنیا کے بعد یہ مسلسل دوسری فلم ہے جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے۔ نوجوان اداکار عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان ، ہریتھک روشن اور اجے دیوگن کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بن گئے ہیں۔