اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

سجل علی نے موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

سجل علی نے موسیقی کی دنیا میں بھی قدم  رکھ دیا

لاہور: معروف اداکارہ سجل علی نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ پاکستانی ڈراموں سے اپنی پہچان اور بالی وڈ فلم مام سے سرحد کے اس پار بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی اداکارہ سجل علی نے اب فن موسیقی میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔ اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ او رنگریزہ کے لئے اپنی آواز میں ٹائٹل ٹریک گایا ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ سجل کے گائے گئے ٹائٹل ٹریک کی موسیقی نامور گلوکار ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔ اداکارہ سجل کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں گلِ رعنا، چپ رہو، خدا دیکھ رہا ہے اور یقین کا سفر جیسے ڈرامے شامل ہیں۔