اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

مودی سے شادی کی خواہش مند خاتون کا ایک ماہ سے دھرنا

مودی سے شادی کی خواہش مند خاتون کا ایک ماہ سے دھرنا

نئی دہلی: نئی دہلی میں نریندر مودی سے شادی کی خواہشمند خاتون کا ایک ماہ سے دھرنا جاری ،ان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیرِ اعظم مودی سے بیاہ نہیں ہو گا یہاں سے نہیں اٹھوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اوم شانتی شرما نامی خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی جب تک اس کے ساتھ شادی کیلئے ہاں نہیں کرینگے، وہ یہاں سے نہیں ہٹے گی۔ 40 سالہ اوم شانتی شرما کا تعلق بھارتی شہر جے پور سے ہے اور وہ گزشتہ ماہ 8 ستمبر سے نئی دہلی کے مشہور علاقے جنتر منتر میں ڈیرہ ڈالے بیٹھی ہے۔ اوم شانتی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ذہنی عارضہ لاحق نہیں ہے، مگر اپنے پردھان منتری نریندر مودی جی کی فکر ضرور لاحق ہے، جو تنہا اپنے کاندھوں پر دیش کا بوجھ لادے دن رات کام میں مصروف ہیں، ایسے میں انھیں سچے ساتھی کی ضرورت ہے، جسے میں ان کی پتنی بن کر پورا کر سکتی ہوں۔واضح رہے کہ اوم شانتی شرما نامی یہ خاتون پہلے سے شادی شدہ اور اس کی ایک 20 سالہ بیٹی بھی ہے۔ خاتون کا دعوی ہے کہ وہ یہ کام کسی سستی شہرت کے لئے نہیں کر رہی کیونکہ وہ خود کروڑوں کی جائیداد کی مالک ہے۔