اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان کھٹائی میں پڑ گیا

سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان کھٹائی میں پڑ گیا

دبئی: ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا اشارہ دیا تھا۔ سری لنکا نے 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آخری مقابلہ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلنا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کھلاڑی پاکستان کی مدد تو کرنا چاہتے ہیں لیکن زیادہ تر لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔ پی سی بی اور سابق قومی کرکٹرز اس ضمن میں بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنایا جا سکے تاہم اگر سری لنکن کھلاڑیو ں نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو اس کے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔