اشاعت کے باوقار 30 سال

گودھرا ٹرین سانحے کے 11 مجرمان کو سزائے موت

گودھرا ٹرین سانحے کے 11 مجرمان کو سزائے موت

نئی دہلی: بھارت میں گجرات ہائی کورٹ نے 2002 کے گودھرا ٹرین سانحے کے گیارہ مجرمان کو سزائے موت سنا دی ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گجرات ہائی کورٹ کے ججوں جسٹس اننت ایس دیو اور جی آریو دھوانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے سانحے کے گیارہ مجرمان کی دائر اپیلوں کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے عدالت نے کیس کے دیگر بیس ملزمان کو خصوصی ٹرائل عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کے فیصلے کو بھی برقرار رکھا ہے۔ خصوصی ٹرائل عدالت نے یکم مارچ 2011 کو 31 افراد پر گودھرا ٹرین سانحے میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان میں سے گیارہ افراد کو سزائے موت جب کہ دیگر بیس کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

loading...