اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

بکنگھم پیلس میں داخل ہونے کی کوشش میں خاتون گرفتار

بکنگھم پیلس میں داخل ہونے کی کوشش میں خاتون گرفتار

لندن: برطانیہ کی ملکہ کے بکنگھم پیلس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ خاتون نے بکنگھم پیلس کے باہر لگی لوہے کی باڑ پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر فوری طور پر پولیس نے ایکشن لیا اور اسے اتار کر گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے پیش آیا۔ خاتون کی عمر 30 برس کے قریب تھی اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ بکنگھم پیلس میں کیوں داخل ہونا چاہتی تھی۔ خاتون تاحال پولیس کی حراست میں ہے۔