اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

دس ٹرمپ مل جائیں تو بھی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے

دس ٹرمپ مل جائیں تو بھی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ 10 ڈونلڈ ٹرمپ بھی مل جائیں تو ایران کے مفادات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ امن کے خواہش مند ہیں لیکن اس کے ساتھ غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی تیار ہیں تہران یونیورسٹی میں تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ 2015 میں 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدے جسے جوائنٹ کمپری ہنسیو پلان آف ایکشن (JCPOA) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے ثمرات سے ایران کو کسی بھی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ ایک امریکی صدر کے ساتھ 10 مزید ڈونلڈ ٹرمپ مل جائیں تو بھی یہ ممکن نہیں کہ ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات سے محروم رکھ کے کسی قسم کا نقصان پہنچایا جائے۔حسن روحانی نے ایران کی بہترین پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مذاکرات کے دوران، تہران نے اپنی سیاسی طاقت اور اپنے سفارت کاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔ ایرانی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں اس بات کو باور کرایا گیا تھا کہ ہم امن کے خواہش مند ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایران کو نہ ختم ہونے والا سیاسی استحکام حاصل ہوا ہے۔ حسن روحانی کا امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ فریق جو معاہدے میں تعاون کرتا ہے اس کو کچھ نقصان نہیں ہوتا، البتہ جو معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ عزت و وقار سے محروم ہو جاتا ہے

loading...