اشاعت کے باوقار 30 سال

معروف کامیڈین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

معروف کامیڈین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاس ویگاس: امریکی کامیڈین اور اداکار رالفی ڈیورن مے دل کا دورہ پڑنے سے 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے رالفی لاس ویگاس میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے، اسپتال منتقل کیے جانے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اپنی موت سے دو روز قبل رالفی نے گلوبل گیمنگ ایکسپو 2017 کے بہترین اسٹینڈ اپ کامیڈین کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ رالفی نے کیریئر کا آغاز 2003 میں کیا تھا اور زندگی کے آخری لمحات تک وہ اسی پیشے سے وابستہ رہے۔ لوگ ان کی مزاحیہ اداکاری کے اتنے دیوانے تھے کہ ان کے شوز کئی ماہ پہلے بک کر لیے جاتے تھے تاہم بیماری کے باعث انہوں نے رواں ماہ اپنے شوز کی تاریخوں کو منسوخ کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ لوگوں میں ہنسی اور خوشی بکھیرنے والے رالفی کی زندگی غموں سے بھرپور رہی ہے، 16 سال کی عمر میں ایک حادثے کے دوران ان کی 42 ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور علاج جاری رکھا۔رالفی کی اچانک موت پر ان کے قریبی دوست اور ہالی ووڈ کی بڑی بڑی ہستیاں غم کا شکار ہیں، نامور امریکی ماڈل جم جیفگان نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں رالفی کی موت پر افسوس ہے، وہ بہت اچھے اور مزاحیہ اداکار تھے۔

loading...