اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

فلم ’’نا معلوم افراد 2‘‘ کو پنجاب میں نمائش کی اجازت

فلم ’’نا معلوم افراد 2‘‘ کو پنجاب میں نمائش کی اجازت

لاہور: پنجاب حکومت نے پابندی کے ایک روز بعد ہی فلم ’’نا معلوم افراد 2‘‘ کو دوبارہ نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی فلم سنسر بورڈ نے 35 روز بعد فلم ’’نامعلوم افراد 2‘ کی نمائش پر اچانک پابندی عائد کر دی تھی اور صوبے بھر میں فلم کی نمائش کو فوری روک دیا تھا۔ فلم کی نمائش پر پابندی کی وجہ فلم سے متعلق مسلسل شکایات کو قرار دیا تھا لیکن اب ایک روز بعد فلم کی دوبارہ نمائش کی اجازت دے ڈالی ہے۔ فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے بھی فلم کی دوبارہ نمائش کی اجازت دینے کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم کی نمائش کی دوبارہ اجازت دینے پر خوشی ہوئی ہے اور ایسے ہی فیصلے کی امید کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو نمائش کی اجازت ملنے اور 35 روز بعد پابندی لگانے سے ایک غلط رجحان پیدا ہو رہا تھا لیکن اب فلم میں بغیر کوئی کٹ لگائے اجازت دینا درست اقدام ہے۔ فلم میں فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ، محسن عباس حیدر، ہانیہ عامر اور عروہ حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم کی ہدایت کاری کے فرائض نبیل قریشی نے سر انجام دیئے ہیں۔فلم 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ’نامعلوم افراد‘‘ کا سیکوئل ہے۔ یاد رہے حکومت پنجاب کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں پیٹشن دائر کر دی ہے اور امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ فضا علی کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم کو تینوں سینسر بورڈز نے پاس کیا لیکن فلم کو 36 دن کے بعد اچانک بند کرنا انوکھی منطق ہے، فلم اب تک 21 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

loading...