اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

عمران عباس نے ریحام خان کی پیشکش قبول کر لی

عمران عباس نے ریحام خان کی پیشکش قبول کر لی

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم ساز ریحام خان نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو اپنی نئی فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے عمران عباس سے لاہور میں ملاقات کی جہاں انہوں نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی جو اداکار نے قبول کر لی۔ عمران عباس گوالمنڈی کے ایک گھر میں ڈرامہ سیریل نورالعین کی ریکارڈنگ کر رہے تھے جہاں ریحام خان ان سے ملنے کے لئے گئیں۔ بتایا گیا کہ ریحام خان اپنی فلم کی کاسٹ فائنل کر کے اسے جلد سیٹ کی زینت بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں وہ جدید ٹیکنالوجی کے مطابق بین الاقوامی معیار کی فلم بنائیں گی۔

loading...