اشاعت کے باوقار 30 سال

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 فوجی ہلاک

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 فوجی ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست ڈیورانگو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار 7 فوجی ہلاک جب کہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میکسیکو کے وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کی ہے جب کہ فوجی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جب کہ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

loading...