اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 ڈیوائس پاکستان میں بھی

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 ڈیوائس پاکستان میں بھی

لاہور: ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنی جدید ترین گلیکسی نوٹ 8 سمارٹ ڈیوائس کا پاکستان میں اجراء کر دیا جو تکنیکی سوچ رکھنے والے صارفین کی زندگیوں کو فروغ دینے کے لئے دلچسپ ایس پین اور متعدد دیگر انقلابی ٹیکنالوجی پر مشتمل خصوصیات کی حامل ہے۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب جمعہ کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سام سنگ پاکستان کے صدر جناب وائے جے کم مہمان خصوصی تھے۔ یہ ڈیوائس اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ آپ ایک فون کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں اور ’’بڑی چیزیں انجام دینا‘‘ صارفین کو متاثر کن بناتے ہیں۔ نوٹ 8 کی کچھ دلچسپ خصوصیات میں 6.3 انچ کواڈ ایچ ڈی پلس سپر ایمولڈ (انفینٹی) ڈسپلے، 10 این ایم اوکٹا کور ایکسائینوس 8895 پروسیسر، اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم، 6 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل میموری (قابل توسیع) شامل ہیں۔ اس ڈیوائس میں آو آئی ایس کے ساتھ ایک طاقتور 12 میگا پکسل بیک ڈوئل کیمرہ اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ کے ساتھ وائیڈ اینگل f/1.7، ٹیلی فوٹو لینس موجود ہے اور یہ 3300 ایم اے ایچ بیٹری کی حامل ڈیوائس ہے۔ افتتاحی تقریب میں بہت سی معروف شخصیات جن میں انور مقصود، اشنا شاہ، ماہین خان (ڈیزائنر)، علی سیٹھی، زارہ پیرزادہ اورعارف محمود (فوٹو گرافر) شامل ہیں، نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان فنکاروں نے گلیکسی نوٹ 8 کی تجربہ کی حامل منفرد خصوصیات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

loading...