اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

ایک ہی دن اور ایک ہی ہسپتال میں پیدا ہونے والے جیون ساتھی بن گئے

ایک ہی دن اور ایک ہی ہسپتال میں پیدا ہونے والے جیون ساتھی بن گئے

میسا چیوسیٹس : امریکا میں ایک ہی دن اور ایک ہی ہسپتال میں پیدا ہونے بچوں نے 27 سال بعد ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا۔جیسیکا گومس اور آرون بائرس 28 اپریل 1990 کو ریاست میساچیوسیٹس کے اسپتال میں پیدا ہوئے اور دونوں کی پیدائش کے دن اسپتال میں کسی اور بچے کی پیدائش نہیں ہوئی تھی، دونوں الگ الگ قصبوں میں رہائش پزیر تھے تاہم جیسیکا کے اہل خانہ 10 سال کی عمر میں آرون بائرس کے قصبے منتقل ہو گئی جہاں انہوں نے ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی جیسیکا گومس اور آرون بائرس گہرے دوست تھے لیکن جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ دونوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی اور ایک ہی اسپتال میں پیدا ہوئے تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔