اشاعت کے باوقار 30 سال

محنت کش کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش

محنت کش کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش

جہلم : جہلم میں محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ،2 لڑکے اور 2 لڑکیوں کے جنم پر ہسپتال میں دیکھنے والوں کا ہجوم لگ گیا۔ زچہ ،بچے مکمل تندرست ہیں۔ نواحی علاقہ دھنیالہ کے محنت کش شفیق اللہ خان کے ہاں 4 بچوں کی مقامی ہسپتال میں بیک وقت پیدائش ہوئی۔ بچوں کی پیدائش پر ہسپتال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ اللہ تعالی نے ہم پر بڑا کرم کیا ہے۔اس سے قبل میری 5 بیٹیاں اور 3 بیٹے ہیں، ان 4 بچوں کی بیک وقت پیدائش سے پورے درجن ہو گئے ہیں