اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

امریکی وزیر دفاع نے سی پیک کو متنازعہ قرار دے دیا

امریکی وزیر دفاع نے سی پیک کو متنازعہ قرار دے دیا

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ بھی بھارت کی زبان بولنے لگی، سی پیک کو متنازعہ قرار دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس میں بھارتی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک متنازعہ علاقوں سے گزرتا ہے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو دی گئی اپنی بریفنگ میں کہا کہ چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا متنازعہ علاقوں سے گزرنا اس پر سوالات کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ پالیسی کی اصولی بنیاد پر مخالفت کی ہے کیونکہ جدید دنیا میں بہت سے بیلٹ اور متعدد سڑکیں ہیں اس لیے کسی بھی قوم کو ایسے کسی منصوبے کی بلا جواز مخالفت نہیں کرنی چاہیے، ’ ہم نے ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر کی اس لیے مخالفت کی ہے کیونکہ اس کا جو حصہ پاکستان میں تعمیر ہو رہا ہے وہ متنازعہ علاقوں سے گزرتا ہے۔

loading...