اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

گہرے زخموں کو فوری بھرنے والی قدرتی گوند

گہرے زخموں کو فوری بھرنے والی قدرتی گوند

امریکہ میں نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے نسیم انابی نے یونیورسٹی آف سڈنی کے تعاون سے یہ انقلابی ایجاد کی ہے۔ یہ جیلی کی طرح ایک گوند ہے جسے زخم پر لگا کر جب الٹرا وائلٹ شعاعیں ڈالی جائیں تو یہ فوراً خشک ہو کر زخم بند کر دیتی ہے۔ اسے قدرتی لچک دار پروٹین سے بنایا گیا ہے جو روشنی سے حساس ہو کر سخت ہو جاتا ہے اور زخم بند کر دیتا ہے۔ اس گوند میں ازخود ختم ہونے والے اینزائم بھی شامل ہیں جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ زخم پر گوند کتنی مدت تک رہے گی یعنی چند گھنٹوں سے چند ماہ تک کا دورانیہ ہو سکتا ہے جس کا انحصار خود زخم پر ہوتا ہے۔ یہ گوند اتنی لچک دار ہے کہ عین زخم کے مقام کے لحاظ سے سکڑتی پھیلتی رہتی ہے ۔ اس طرح پھیپھڑے اور دل کے زخموں پر اسے آسانی سے چپکایا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں اعضا تیزی سے سکڑتے اور پھیلتے رہتے ہیں۔ سائنس دانوں کی ٹیم نے پہلے اسے چوہوں کی رگوں اور پھیپھڑوں پر آزمایا اور اس کے بعد خنزیر کے پھیپھڑوں کے زخم بھرے گئے۔ اب اگلے مرحلے پر اس گوند کو انسانوں پر آزمایا جائے گا۔

loading...