اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

ایڈمرل ذکا اللہ عہدے سے سبکدوش

ایڈمرل ذکا اللہ عہدے سے سبکدوش

اسلام آباد: نیول کمپلیکس میں نیول چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جہاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا چارج سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں نیول چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمان سونپی، جس کے بعد ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کے 21ویں نئے سربراہ مقرر ہو گئے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ابتدائی تربیت رائل نیول کالج ڈارٹ متھ انگلینڈ سے حاصل کی، انہوں نے 1981 میں بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف کے عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے، ظفر محمود عباسی کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں اور خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیازملٹری سے نوازا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 3 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔