اشاعت کے باوقار 30 سال

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل سری لنکا کے نام

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل سری لنکا کے نام

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل سری لنکا کے نام رہا، مہمان ٹیم نے دن کے اختتام تک ناقابل شکست رہنے والے دی موتھ کرارتنے کے 133 رنز کی بدولت 254 رنز بنا لئے ، جب کہ ان کو تین وکٹوں کا خسارہ ہے، وکٹ پر ان کا ساتھ دنیش چندی مل دے رہے ہیں جہنوں نے 49 رنز بنائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سے شروع ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو صیحح ثابت ہوا، سری لنکن اننگ کا آغاز دی موتھ کرارتنے اور کوشل سلوا نے کیا جو بہت پر اعتماد رہا ، 63 کے مجموعے پر کوشل سلوا 27 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ،ان کی دوسری گرنے والی وکٹ سدیرا سمارا وکرما کی تھی جہنوں نے 38 رنز بنائے ، سری لنکا کی تیسری وکٹ کوشل مینڈس کی گری جو محض ایک رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، اس وقت کریز پر دی موتھ کرارتنے 133 رنز کے ساتھ موجود ہیں جب کہ ان کاساتھ دنیش چندی مل دے رہے ہیں جہنوں نے 49 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو ایک محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

loading...