اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

جاپان: شوہر نے گھر کو آگ لگا دی

جاپان: شوہر نے گھر کو آگ لگا دی

ٹوکیو: مشرقی جاپان میں شوہر نے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بیوی سمیت 5 بچے کوئلہ بن کر لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس کے مطابق ابراکی پریفیکچر کی اپارٹمنٹ عمارت ہٹاچی میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی ۔ جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور پانچ بچے ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور خود زخمی ہو گیا ۔ تاہم 32 سالہ شخص نے اپنے ہی گھر میں آگ لگا کر اپنے خاندان کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر کے اقرار جرم کر لیا ہے جس میں اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے جان بوجھ کر اپنے گھر میں آگ لگائی ہے اور وہ اس بات سے واقف تھا کہ اس کی بیوی بچے اس وقت گھر میں موجود ہیں ۔ تاہم ریسکیو عملہ نے عمارت کی آگ کو بجھانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور پانچ لاشوں کو بھی نکال لیا گیا ہے ۔

loading...