اشاعت کے باوقار 30 سال

میڈیکل انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم

میڈیکل انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم

لاہور: ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلباء کے لئے خوشخبری، لاہور ہائی کورٹ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ منسوخ کر کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیکل کالجزمیں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیک ہونے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے انٹری ٹیسٹ لیک ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ملازمین پیپر لیک کرنے میں ملوث ہیں، پرچہ آؤٹ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ وی سی یو ایچ ایس کو برطرف کر دیا گیا۔

loading...