اشاعت کے باوقار 30 سال

نئی آئی سی سی ویمنز ٹیم رینکنگ

نئی آئی سی سی ویمنز ٹیم رینکنگ

دبئی : انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ویمنز ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، انگلش ٹیم نے پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم کو 2015 میں رینکنگ متعارف ہونے کے بعد پہلی بار تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے تحت انگلش ٹیم جس نے رواں برس جولائی میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا 128.47 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے، آسٹریلوی ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔ نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، پاکستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

loading...