اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

غیر ملکیوں کے لئے اہل خانہ کو ساتھ لانے کی اجازت

غیر ملکیوں کے لئے اہل خانہ کو ساتھ لانے کی اجازت

مسقط: حکومت عمان نے غیر ملکیوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے انہیں بہت بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔عمانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جن غیرملکیوں کی ماہانہ آمدنی 300 عمانی ریال (تقریباً 82000 پاکستانی روپے) ہے وہ اپنے اہل خانہ کو اپنے ساتھ عمان لاسکتے ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے کم از کم 600 عمانی ریال کی ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کو اپنے اہل خانہ کو ساتھ لانے کی اجازت تھی۔ عمانی حکام کا کہنا ہے کہ قانون میں یہ ترمیم شوریٰ کاﺅنسل کی سفارشات پر کی گئی ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف غیر ملکیوں کے لئے مثبت ثابت ہو گا بلکہ عمانی معیشت کے لئے بھی بہتری لائے گا، خصوصاً رئیل اسٹیٹ، ریٹیل ، انشورنس اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔