اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

شاہ سلمان تاریخی دورے پر ماسکو پہنچ گئے

شاہ سلمان تاریخی دورے پر ماسکو پہنچ گئے

ماسکو: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے تاریخ رقم کر دی ہے اور وہ پہلی مرتبہ روس کے چار روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے، ممالک کے دوست اور دشمن تبدیل ہو رہے ہیں، نئے اتحاد بن رہے ہیں اور پرانے ٹوٹ رہے ہیں۔ شاہ سلمان اس دورے میں ولادی میر پیوٹن کے ساتھ تیل کی پیداوار، قیمتوں اور یمن اور شام میں جاری جنگوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ عادل الجبیر ،وزیر تجارت ماجد القصابی اور وزیر توانائی خالد ال فالح بھی شاہ سلمان کے ہمراہ ہیں۔