اشاعت کے باوقار 30 سال

انوشکا شرما کا اپنے کیریئر کو ایک نیا موڑ دینے کا فیصلہ

انوشکا شرما کا اپنے کیریئر کو ایک نیا موڑ دینے کا فیصلہ

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا رہا ہے، جو اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں بھی اپنا خوب نام بنا رہی ہیں اور اب انہوں نے اپنے کیریئر کو ایک نیا موڑ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ انوشکا نے اداکاری اور پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اب فیشن ڈیزائنگ کے بزنس کا بھی آغاز کردیا اور اپنی ڈیزائنر کلیکشن کا نام انہوں نے ’نْش‘ رکھا ہے۔ انڈیا میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیشن ڈیزائنگ کا خیال 29 سالہ اداکارہ کے ذہن میں کئی سالوں سے تھا۔ اداکارہ کا اپنی کلیکشن ’نْش‘ کی لانچ تقریب کے دوران کہنا تھا کہ ’میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس کا پلان کر رہی ہوں، میں کافی پرجوش ہوں لیکن بہت زیادہ نروس بھی ہوں‘۔ انوشکا نے مزید کہا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میں یہ کام بھی کر رہی ہوں‘۔ جب انوشکا سے سوال کیا گیا کہ فیشن ڈیزائنگ کو لے کر بھی بولی وڈ اداکاروں کے درمیان مقابلہ جاری ہو گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہے، زیادہ برینڈز، زیادہ ڈیزائنز، زیادہ اسٹائلز اور زیادہ پسند، اور اگر میں بھی اس حصے میں کچھ کر سکوں تو یہ اچھی بات ہو گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو منفی انداز میں نہیں سوچتی کیوں کہ ان کی کلیکشن سے ان کے فیشن کے انداز کی جھلک نظر آئے گی۔

loading...