اشاعت کے باوقار 30 سال

اودے چوپڑا کیمرے سے دور ہو گئے

اودے چوپڑا کیمرے سے دور ہو گئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کافی عرصے سے فلموں اور کیمرے سے دور ہیں لیکن ان کی دوری کا سبب ان کا ناکام کیرئیر نہیں بلکہ وزن میں بے تحاشہ اضافہ ہے جس کے باعث انہیں پہچاننا نہایت مشکل ہو گیا ہے۔ فلم ’’محبتیں‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والے اداکار اودے چوپڑا کا کیرئیر کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے باوجود ناکامی کا شکار رہا ہے، سال 2000 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کی فلم ’’محبتیں‘‘ کے بعد بھی اودے کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں دھوم سیریز کی تینوں فلمیں، ’’میرے یار کی شادی ہے‘‘ اور ’’نیل اینڈ نکی‘‘شامل ہیں تاہم ان میں کام کرنے کے باوجود اودے چوپڑا کے حصے میں صرف ناکامی ہی آئی۔فلموں میں ناکامی اور مزید کام نہ ہونے کی وجہ سے اودے چوپڑا پچھلے کافی عرصے سے فلموں سے دور نیویارک میں موجود تھے۔ کچھ عرصہ قبل اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ شادی اور پھر تعلق ٹوٹنے کی خبروں کی وجہ سے اودے میڈیا کے سوالوں کا نشانہ بنے تھے تاہم ان خبروں پر ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔