اشاعت کے باوقار 30 سال

رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد کترینہ کیف کی قسمت کھل گئی

رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد کترینہ کیف کی قسمت کھل گئی

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی اگلی فلم میں رنویر سنگھ کی دلہن بنیں گی۔ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد کترینہ کیف کی قسمت کھل گئی ہے انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی آفر ہو رہی ہے، کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے ساتھ ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم میں بھی شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردا ادا کر رہی ہیں اور اب انہیں رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی ہے جس میں وہ رنویر سنگھ کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔