اشاعت کے باوقار 30 سال

کم عمر ترین پروفیشنل فٹ بالر لڑکی کا کمال

کم عمر ترین پروفیشنل فٹ بالر لڑکی کا کمال

ویلنیوس: لتھوانیا میں ایک 10 سالہ لڑکی نے اپنے پہلے ہی پروفیشنل فٹ بال میچ میں کمال کر دیا۔ زیمینا لیکا ویکیوٹ کسی بھی سیکنڈ ڈویژن میچ میں گول کرنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انھیں میدان میں اترے ہوئے ابھی پانچ منٹ ہی ہوئے تھے کہ ایک پاس پر بڑی خوبصورتی سے گول کیپر ایگنی ریٹکیوکیٹو کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ویمنز فٹ بال اکیڈمی کے منیجر سواجینس نے کہا کہ زیمینا ہمارے ملک کی کم عمر ترین پروفیشنل فٹ بالر بن گئی ہیں۔

loading...