اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

دوحہ: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے قطر پہنچنے پر قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ میں ان کا استقبال کیا۔ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو زیر بحث لایا گیا۔ اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا بھی تبادلہ ہوا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ اور فنڈنگ کے سبب پانچ جون کو دوحہ کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔